ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں 12 ویں کلاس کی طالبہ سے اجتماعی آبروریزی،3افرادگرفتار

ہماچل پردیش میں 12 ویں کلاس کی طالبہ سے اجتماعی آبروریزی،3افرادگرفتار

Thu, 28 Jun 2018 12:36:32    S.O. News Service

شملہ،28جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہماچل پردیش کے منالی شہر5 نوجوانوں نے 12ویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ3دن تک عصمت دری کی۔ پولیس نے آج بتایا کہ انہیں 17 جون کو12ویں کلاس کی دو لڑکیوں کے غائب ہونے کی شکایت ملی تھی۔ اسکول کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شالنی اگنی ہوتری نے کہا کہ 20 جون کو لڑکیوں کو برآمد کیا گیا۔ ابتدائی طور پر انہوں نے عصمت دری کے بارے میں شکایت نہیں کی لیکن ان تحقیقات کے دوران ان میں سے ایک نے کہا کہ پنجاب کے تین نوجوانوں نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اس کے بعد دو مقامی نوجوانوں نے اس پر تشدد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 17 جون اور 20 جون کے درمیان کا ہے۔پولیس نے پنجاب میں بھٹنڈاکے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، دو دیگر غائب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اگنی ہوتری نے کہاکہ قانون کے مطابق اگر لڑکی نابالغ ہے تو رضامندی سے تعلق بنانا بھی عصمت دری ہے۔ آئی پی سی اور پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ مقامی عدالت نے تین گرفتار نوجوانوں کو پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔


Share: